شمالی وزیرستان: فورسزپر حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میر علی بازار میں معمول کی گشت پر مامور فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں میں حولدار خورشید اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وقوعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ٹرخی چیک پوسٹ پر حملے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment