تربت میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ اور جانی نقصانات کی اطلاعات آرہی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں سنیما چوک پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ حملے میں فوج کو جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن مکران بھر میں فورسز پر اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں لیتی آرہی ہیں۔
پاکستان کی فوجی حکام کی جانب سے بھی اس حملے کی تصدیق یا تردید کی ابھی تک کوئی خبرسامنے نہیں آئی۔