تمبومیں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،بیلا میں ٹریفک حادثے سے 2 افرادکی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

تمبوکے بالان شاخ کے علاقے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ حق باہو بالان شاخ میں ملزم خان محمد نے فائرنگ کرکے احمد علی اور مسمات شریفہ بی بی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں پر احمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے صدر پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثنابیلہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکلوں میں ٹکراؤ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح آر خونی آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر بروبکس کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد شیر محمد ولد کارو ثنااللہ ولد عبدالمجید عمران ولد دھنی بخش اور میوخان ولد محمد حسن زخمی ہوگئے۔

جنہیں میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر ٹیارہ 1122 بیلا کے ای ایم ٹی غلام سرور بلوچ شاہد آچرہ اکبر علی غلام مصطفی ایل ٹی وی امیر بخش ہدایت اللہ اعجاز جمالی (درجہ چہارم)غلام محمد رمضان نے دو گھنٹے اس ریسکیو آپریشن میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل پہنچایا۔

جہاں سے دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment