کرپشن کا الزام: ملک ریاض کی 10 سالہ برطانوی ملٹی پل ویزہ منسوخ، اپیل بھی مسترد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان میں لینڈ مافیا کا سرغنہ مانے جانے والے معروف بلڈرز،کاروباری شخصیت اور پاک فوج کے تمام تجارتی کمپنیوں کے نگران ملک ریاض کی برطانوی ویزہ کی منسوخی کے خلاف دائر کردہ اپیل بھی ایک برطانوی عدالت نے مسترد کر دی۔

اس موضوع پر پاکستانی سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔

برطانوی ہوم آفس نے ملک ریاض کو دیا گیا دس سالہ ملٹی پل ویزہ منسوخ کر دیا تھا۔ ہوم آفس کا الزام تھا کہ ملک ریاض اور ان کے صاحب زادے احمد علی ریاض مبینہ طور پر کرپشن کے معاملات میں ملوث ہیں۔

ملک ریاض کے پاس 28 جولائی 2011 سے 28 جولائی 2021 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، جب کہ ہوم آفس کی جانب سے یہ ویزہ 10 دسمبر 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف ملک ریاض نے برطانوی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

تاہم آج سامنے آنے والے اس حکم نامے میں عدالت نے ہوم آفس کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گو کہ ملک ریاض پر کوئی جرم ثابت نہیں ہے، تاہم عدالت سمجھتی ہے کہ ملک ریاض ممکنہ طور پر مالیاتی اور تجارتی بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔ عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے ملک ریاض کا اخراج عوامی مفاد میں ہے۔

اس فیصلے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک طرف تو زبردست بحث جاری ہے اور عدالتی فیصلے کی تعریف کی جا رہی ہے، تاہم ساتھ ہی یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستان کا الیکٹرونک میڈیا اس معاملے میں بالکل خاموش کیوں ہے؟

برطانیہ میں مقیم پاکستانی مصنفہ عائشہ صدیقہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عدالتی فیصلے کے دو صفحات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ برطانوی ہائی کورٹ نے ہوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو صوبہ سندھ میں کرپشن کے معاملے پر دس سالہ ویزے کی منسوخی کا حکم دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment