قمبر کوٹ میں سیٹلر کو مارنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ایس آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج صبح لالو رائنک (قمبرشہدادکوٹ) میں پاکستانی ایجنسیوں کے اہم کارندے پنجابی سیٹلر اور گذشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایم این اے کی سیٹ پر نامزد رانا سخاوت راجپوت کو ہلاک کرنے اور اس کے بھتیجے زبیر راجپوت کو شدید زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا سخاوت راجپوت بہت عرصے سے اس علاقے میں پاکستانی ایجنسیوں کے نیٹ ورک چلانے میں اہم سہولت کار تھا۔ یہ جسقم کارکن شہید وحید لاشاری کی مخبری کرکے اسے ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتا کروانے اور شہید کروانے سمیت بہت سندھی قومپرست کارکنان کے گھروں پر ریڈ کروانے، اغوا کروانے اور شہید کروانے میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ میں کالونائیز کیئے گئے تمام غیر سندھی آبادکاروں کو سختی سے خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ آج شہید وحید لاشاری کی یومِ شہادت کے موقع پر انہیں قومی سلام پیش کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment