پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا بلوچستان بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان پیڑولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیڑول پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیڑول پمپس کی بندش کے اعلان کے بعد کوئٹہ کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔

صدر آل بلوچستان پیڑولیم ڈیلر ایسوسی ایشن سید قیام الدین آغا نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پیڑول پمپیس بند رہیں گے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پیڑولیم منصوعات کے کمیشن میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں میں ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔

سید قیام الدین آغا نے بتایا کہبلوچستان میں سو اور کوئٹہ میں 35سے زائد پیڑول پمپس ہیں۔

پیڑول پمپس کی بندش کے اعلان کے بعد کوئٹہ کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ شہریوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیڑول بھروا سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment