سبی میں پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سبی کی سب تحصیل بابر کچ کے علاقہ جھالڑی میں پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ باردوی سرنگ کی زد میں آگئے جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔

جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکار اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment