پولیس نے بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا کی برآمدگی کیلئے اشتہارجاری کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

محکمہ پولیس بلوچستان نے بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ طلبا کے بارے میں اطلاع کے حوالے سے اشتہارجاری کردیاجس میں دونوں مغویوں کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ طلبا فصیح اللہ شاہ اور سہیل احمد کے حوالے سے اشتہار ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔

ایس ایس پی کے مطابق نامعلوم ملزم/ملزمان تین نومبرکودونوں اشخاص کویونیورسٹی کے بوائر ہاسٹل سے اغواء کرکے لے گئے تھے۔ دونوں طلباء کے اغواء کے حوالے سے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ سی پی سی میں درج ہواتھا۔

ایس ایس پی کی جانب سے جاری اشتہارمیں دونوں مغویوں کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ سب کو معلوم ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سیمذکورہ طالب علموں کو پاکستانی سیکورٹی و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے اور ب طلباتنظیموں کی جانب سے ان کی بازیابی کی تحریک زور پکڑ گئی تو پریشان حال سیکورٹی ایجنسیوں نے پولیس کو لاپتہ طلبا کی کے حوالے سے اشتہار جاری کروایا تاکہ طلبا کی جاری تحریک کی شدت کو کم کیا جاسکے۔

Share This Article
Leave a Comment