کیچ میں فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ، ایرانی بلوچستان میں ایک شخص ہلاک

0
194

کیچ میں پاکستانی فورسزنے ایک نوجوان کو جبری طور پرلاپتہ کردیا جبکہ ایرانی بلوچستان میں ایک بلوچ نوجوان کو ہلاک کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت پنڈل ولد دلمراد سکنہ تربت آسکانی بازار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنڈل ماضی میں شاپکول میں رہائش پزیر تھا تاہم فوجی آپریشن اور دیگر وجوہات کی بناء پر شاپکول سے ہجرت کرکے اس وقت تربت آسکانی بازار میں رہائش پزیر ہیں اور انہیں فورسز نے 18 نومبر 2021 کو اس وقت ان کے رشتہ داروں کے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا جب وہ اپنے آبائی علاقے میں رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے اندر فورسز نے مذکورہ علاقے سے خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

گذشتہ روز دو خواتین کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے لاپتہ ہونے والے خواتین کی شناخت برپی اور نیال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فورسز نے کولواہ کے علاقے شاپکول سے حراست میں لیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے کولواہ سے تین کمسن بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا حراست بعد لاپتہ بچوں کی شناخت سات سالہ یارو ولد لال بخش، نو سالہ شوکت ولد لال بخش اور بارہ سالہ لال بخش ولد بابل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثناایرانی بلوچستان میں حق آباد گاؤں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عارف سکنہ زامران کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here