ضلع خضدارکے علاقوں کرخ،زیدی،زہری، ال،گاج،پاشتخان،اندراج و دیگر علاقوں میں موسم سرما کے آتے ہی جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور قیمتی پرندوں کا شکار جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ لکڑہاروں اور شکاریوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔
جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے پورا علاقہ ویران ہوتا جا رہا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کہ جنگلات کی کٹائی بند کروا کر لکڑ ہاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدارکے کرخ،زیدی،زہری، نال،گاج،پاشتخان،اندراج میں لکڑ ہاروں نے پورے علاقے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔
دوسری جانب غیر قانونی شکار نے قیمتی پرندوں کی نسل کشی کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ان لکڑ ہاروں اور بااثر شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں کترا رہے ہیں۔
محکمہ جنگل و جنگلی حیات منظر عام سے غائب ہو کر خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔
عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنرقلات ڈویژن و دیگر حکومتی عہدیداروں سے اپیل کیا کہ جنگل کی کٹائی اور غیر قانونی شکار فوری بند کروا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے بصورت دیگر پورے علاقے کا جنگل اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگیا ہے۔