کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعرات کے روز تیز رفتار پاکستان آرمی کے گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھوانی شاہ پمپ کے قریب سیکورٹی فورسز کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں حب کا رہائشی ایک بچہ اور نوجوان موقع پر ہلاک ہو گئے – دونوں کا تعلق لاشاری قبیلہ سے بتایا جاتا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق اس خستہ حال سڑک پر کئی لوگ موت کی منہ میں چلے گئے ہیں لیکن فورسز کی گاڑیاں یہاں لوگوں کی پروا کیے بغیر انتہائی تیز رفتاری سے چلتے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔