کیچ سے فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ،پنجگور و نصیر آباد سے 2افراد ہلاک

0
138

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

نوجوان کو کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر چیک پوسٹ سے فورسز نے شناخت کے بعد حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت اخلاق ولد نواز علی سکنہ تیرتیج آواران کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کرچکا ہے جو گھر کے مالی حالات سے تنگ ہوکر اس وقت تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز 16 نومبر 2021 کو آبسر چیک پوسٹ پر فورسز نے روکا اور شناختی کارڈ اور کاغذات چیک کرنے کے بعد اسے حراست میں لے کر لاپتہ کیا جو تاحال ہیں۔

دریں اثنابلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں پیش آیا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز ولد محراب کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم تھا جو بعدازاں پاکستان فوج کے سامنے سرنڈر ہوا تھا اور کل رات مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ڈیتھ اسکواڈ کا متحرک رکن تھا۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے چھتر میں شاہپور کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گذشتہ رات ایک گھر میں گھس کر نبوجت نامی شخص کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز سے تھا تاہم واقعہ کے محرکات نامعلوم نہیں ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here