اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوفاخی کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے عملی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے اور وہ ایران کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا جوہری عسکری خطرے سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کاملک تہران اور اس کے ایجنٹوں کیساتھ ممکنہ تنازع کے حوالے سے تیار ہے۔
کوفاخی جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”فوج نے دمشن کے خلاف کام جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ برس مشرق وسطی کے تمام حصوں میں خفیہ کارروائیاں اور مشن انجام دیے گئے”۔
کوفاخی کا یہ بیان شام میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان حملوں میں ایران کے ساتھ مربوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔