بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کی کابینہ کا مشترکہ کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر 4بجے کوئٹہ پریس کلب میں طلب کیا گیا ہے جس میں سینئر صحافی ایڈیٹر کونسل کی نمائندگان بھی شریک ہونگے۔
اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائینگے۔
بی یو جے نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتالوں میں میڈیا کوریج سے روکنا آزادی ا ظہار رائے پابندی کے مترادف ہے اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن حکومت اور عدلیہ کا غصہ میڈیا پر اتار رہا ہے جو کہ نا قابل برداشت ہے۔