انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ خضدار میں ایک کارروائی کے دوران دو افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے مطابق خضدار کے علاقے سارونہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مابین مقابلہ ہوا ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا لاشیں استپال منتقل کردی گئیں۔
تاحال مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی اس طرح کے جعلی مقابلوں میں پہلے سے لاپتہ افرادکو مار چکی ہے۔