پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمٰن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ٹرالرز مافیا نے پسنی کے سمندر میں تباہی مچادی ہیں،کوئی روکنے والا نہیں،ٹرالرز پسنی میں دیدہ دلیری کے ساتھ غنڈہ گردی کررہے ہیں،حکومت برائے نام ہے،جام کو ہٹا کر جنید بغدادی کو لانے والے کہاں ہیں؟

ان خیالات کا اظہار مولانا ہدایت الرحمان نے دورہ کلمت کے موقع پر سوشل میڈیا میں اپنے آفیشل پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

واضع رہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مولانا ہدایت الرحمٰن ماہیگیروں کا آواز بن کر ٹرالر مافیا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس وقت ضلع گوادر میں میں ٹرالروں کی برمار ہونیکی وجہ سے ماہیگیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ساتھ ہی آئے روز ان پر غیر قانونی ٹرالر حملہ آور ہوکر ان کے جال کاٹ کر لے جاتے ہیں تو کبھی ان کو زخمی کردیتے ہیں۔

مولانا ہدایت رحمٰن جو کہ آج کلمت سمیت پسنی اور اورماڑہ کے مختلف ماہیگیر قصبوں کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پسنی کا سمندر تاریخ کے بد تریں صورتحال سے دوچار ہے اور دوسری طرف ٹرلرز پسنی کے سمندری حدود میں دیدہ دلیری کیساتھ غنڈہ گردی کررہے ہیں مگر حکومت برائے نام ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جام کو ہٹاکر جنید بغدادی کو لانے والے جوب دیں کہ وہ ماہیگیروں پر اس ظلم کے خلاف کیوں خاموش ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment