دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ہلاک کانکن کی شناخت آغا محمد ولد دین محمد قوم استران سکنہ کلی آنار دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔
ہلاک کانکن کی لاش کو مقامی مزدوروں نے کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
دریں اثناخضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جھالاوان کمپلیکس ایریا میں بے قابو ٹرالر نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں بائیس سالہ نوجوان سراج احمد چنال ہلاک ہوگیا۔