پنجگورکے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دوست جان ولد فضل محمد اور چاکرولد عبد الواحد وشبود میں ایک دکان کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوست جان ہلاک جبکہ چاکر نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔
جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کاروائی جا ری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔