مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز نے نوشکی کے رہائشی دو طلباء کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
جن کی شناخت سہیل احمد ولد لعل محمد اور صفی بلوچ کے ناموں سے ہوگئی۔
دونوں نوجوانوں کو فورسز بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں طلباء شعبہ پاکستان اسٹڈی کے طالب علم تھے جنہیں اس ہفتے پیر کے روز فورسز نے لاپتہ کیا ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی سے طلبا کے جبری گمشدگی اورہاسٹلز پر چھاپے کے خلاف کل بروزجمعہ 11 بجے طلبا نے احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔