ڈیرہ بگٹی میں غربت کے باعث خودکشیوں میں خوفناک حد تک اضافہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں غربت کے باعث خودکشیوں میں خوفناک حد تک اضافے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کا علاقے سیاہ آف جو کہ الیکشن کے دوران منتخب نمائندگان کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے میں خود کشیوں کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ صرف رواں ماہ کے دوران ہی دو افراد نے خودکشی کی۔

خودکشی کا پہلا واقعہ علاقہ ہوڈو میں سرکری مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ شخص نے غربت سے تنگ آکر زندگی کی چراغ گل کردی جبکہ تازہ ترین واقعہ گزشتہ روز علاقہ حبیب رائی میں ہوا جہاں دو بچوں کے باپ نوجوان نے آنکھ پر زخم آنے کے بعد علاج معالجہ نہ کرنے کی استطاعت سے مایوس ہوکر آدھی رات کو قریب ویرانے میں گلے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

متوفی نے بوڑھے والدین دو بچوں اور بیوہ کو روتا چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ سیاہ آف میں غربت اور بے بسی میں اس حد تک اضافہ ہوا ہے کہ چند ماہ قبل ہی علاقہ کوڑدان سے تعلق رکھنے والی ایک بیمار خاتون نے سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی کمسن بیمار بیٹی کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیا تھا۔

سنجیدہ حلقوں نے اگر حکمرانوں نے لوگوں میں پائی جانے والی شدید غربت و بھوک کی جانب توجہ نہ دی تو خدانخوستہ کوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment