خاران میں فورسز پر دھماکا، 4 افراد کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے چیف چوک میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

خاران پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر محمد قاسم کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 زخمیوں میں سے 4 شدید زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ 9 کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment