دکی: ٹی ایل پی کارکن نے باچا خان کے مجسمے کو نذر آتش کردیا

0
223

دکی میں جمعرات کی شب باچاخان چوک پر نصب باچاخان کے مجسمے کو ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آگ لگا کر نذراتش کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مجسمے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

آگ لگانے سے مجسمہ نذراتش ہوگئی۔

لیویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق ولد محمد عالم قوم سمالانی بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والا شخص مقامی اور تعلق کلی رباط سے ہے۔

لیویز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم نے آگ لگانے کے وقت تحریک لبیک اور مجاہدین زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے لگوائے اور پیڑول چھڑک کر مجسمے کو آگ لگادی۔

لیویز حکام نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے پولیس نے واقعے کی متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here