لکی مروت: پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہہلاک اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment