مستونگ: سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

0
285

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی اس وقت ایک متنازع فورس کی شکل اختیار کر گئی جب انہوں نے جعلی مقابلوں میں لاپتہ بلوچوں کو قتل کرکردیا تھا۔

جبکہ گذشتہ روز اس فورس کے ایک سابق افسر عثمان شاہ کو گرفتار کیا گیا جواغوا اور قتل میں ملوث پایا گیا تھا اورانکاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج تھا۔

سی ٹی ڈی کراچی کی جانب جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغوا اور قتل میں مطلوب تھا، جب کہ اس کا کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here