مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 بچے زخمی ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشکی کا رہائشی شخص ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مستونگ مرکزی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر پک اپ گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص نظام جمالدینی ولد حاجی حسین موقع پر ہلاک جبکہ دو بچے حضرت اللہ اور مدثر ولد نظام ساکن نوشکی زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش اور زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل منتقل کردیا گیا جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment