بلوچ آزادی پسند رہنما اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فوجداری بل میں ترامیم کا اصل مقصد جبری گمشدگی کے متاثرین کے خاندانوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔
بلوچ آزادی پسندر ہنما رحیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
فوجداری قوانین (ترمیمی) بل میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے پاکستان کا مقصد جبری گمشدگی کے جرائم کو روکنا یا مجرموں کو سزا دینا نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد متاثرین کے خاندانوں کو خوفزدہ کرنا اور انہیں مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور احتجاج سے روکنا ہے۔ بلوچ نسل کشی بند کیا جائے۔