دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔
لاشیں کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال لیں۔
مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے کوئلہ کن کے اندر دوکانکن مٹی تلے دب گئے۔
مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت ریسکیو آپریشن شروع کرکے کانکنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال لیں۔
ہلاک کانکنوں میں سید اکبر ولد حبیب اللہ جان قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ اور عبد الرحمن ولد ملا قطب الدین قوم کاکڑ سکنہ افغانستان شامل ہیں۔
کانکنوں کی لاشیں مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔
ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالہ کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
واضح رہے کہ زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث بھی گزشتہ روز ایک کانکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا تاہم رواں ہفتے کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے دو اورکانکن بھی مٹی تلے دب گئے تھے جنہیں مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت بحفاظت زندہ نکال لئے تھے۔