علی اصغر بنگلزئی کو لاپتہ ہوئے 20 سال مکمل ہوگئے،نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انکے انکل علی اصغر بنگلزئی کی جبری گمشدگی کو 20 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوا علی اصغر سابق آمر جنرل مشرف دور میں بلوچستان سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والا پہلا شخص ہے۔

جنہیں 18 اکتوبر 2001 کو ملکی اداروں نے محمد اقبال کے ساتھ ڈگری کالج کوئٹہ کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا 24 دن کے بعد محمد اقبال کو چھوڑ دیا گیا لیکن علی اصغر تاحال لاپتہ ہے نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے وہ علی اصغر کی بازیابی کے لیے ان 20 سالوں سے پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کرتے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اب تک انہیں انصاف نہیں ملا جو یقینا ملک کی کمزور نظام انصاف کی نشان دہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس غیر آئینی اور ماورائے آئین اقدام کے خلاف اور انصاف کے حصول تک اپنا پرامن اور آئینی جد و جہد جاری رکھیں گے بقا یہ انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گئے اداروں،ریاست اور ریاستی اداروں کی آئینی اور اخلاقی زمہ داری ہے کہ وہ ہمیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرے۔

Share This Article
Leave a Comment