آواران: پاکستانی فورسزنے درجنوں خواتین و بچے ایف سی کیمپ منتقل کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آواران کے گاؤں زیارت ڈن کو سات اکتوبر کے صبح پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لے کر گھروں کی تلاشی شروع کردی، تمام علاقہ مکین بشمول (بچوں اورعورتوں) کو گھروں سے باہر نکال کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق پاکستانی فورسز نے زیارت ڈن کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران نواز علی والد محمد اور وزیر احمد ولد لعل بخش سمیت تین اور لوگوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جو تاحال فورسز کے حراست میں ہیں۔

تاہم سات اکتوبر کے بعد مزید تین مرتبہ فورسز نے علاقے میں آکر رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے علاقے میں چھاپہ مار کر میر محمد نامی علاقہ مکین کو گھر کے خواتین و بچوں کے ہمراہ زبردستی فوجی گاڑیوں میں گھر کے سامانوں کے ساتھ قریبی ایف سی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment