حب اوراوتھل میں ٹریفک حادثہ اوردیوارگرنے سے4افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بیلہ شہر کے قریب ٹیارہ کے مقام پر کراچی سے بیلہ جانے والی کار اور ٹرک میں تصاد م کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت3افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں چاند کمار،جتن کمار پسران گنگارام جو کہ آپس میں سگے بھائی بتاتے جاتے ہیں۔

نعشوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنااوتھل میں دیوار گرنے سے ایک نوجوان ہلا ک ہوگیا۔

جمالی محلہ اوتھل میں گھر کا کام کرنے کے دوران دیوار گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونیوالے نوجوان کی شناخت نذیر ولد حسین قوم شاہوک کے نام سے ہوگئی۔

نعش کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

Share This Article
Leave a Comment