خاران و کیچ سے فورسز ہاتھوں 2افراد جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خاران سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت حبیب اللہ ولد لعل بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے تین روز قبل خاران سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حبیب اللہ ولد لعل بخش سمالانی جو کہ پہاڑی علاقہ گور برات قلات کا رہائشی ہے خاران کے علاقے یوسف وال کے مقام پر بزگری کرتا تھا۔

مزکورہ شخص تین دن قبل اپنے علاج کیلئے خاران شہر میں واقع سول ہسپتال آیا تھا جہاں سے پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

ادھر ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے تحصیل دشت بلنگور سے ماجد ولد قادر داد نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماجد اس سے قبل بیرونی ملک میں مزدوری کرتے تھے اور حال ہی میں بلوچستان واپس آئے تھے اور اپنے گزر بسر کے لیے جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر فروخت کرتے تھے جنہیں فورسز نے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment