لاپتہ ہونے والے مزید افراد کی فہرست حکومت کو فراہم کردی ہے، نصراللہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے 11 اکتوبر کو سیٹلائٹ ٹان کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے نوید احمد ولد غلام نبی اور رواں سال 24 اگست کو کیل کور پنجگور سے لاپتہ ساجد علی ولد جان محمد کی کیسز کو صوبائی حکومت کو فراہم کردیااور حکومت سے اپیل بھی کی کہ نوید بلوچ اور ساجد علی کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کرے۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے اسکے اہلخانہ ذہینی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے اسلیے ہم بار بار حکومت سے گزارش کرتے ہیں۔

کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھا جائے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنی کردات ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment