ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،عورت زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

نصیر آباد کے علاقے فلیجی میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ ایک عورت کو شدید زخمی کر دیا۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ کھیا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص فضل الدین کو قتل کر دیا جب کہ اس کی بیوی مسماۃ (س) کو شدید زخمی کر دیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment