ہوشاپ واقعہ کیخلاف گوادر و تربت میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہوشاپ واقعہ کیخلاف گوادر اور تربت میں یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس کے طلبا اور طالبات جانب سے ریلی نکالی گئی اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی کا مطالبہ کیاگیا۔

گوادر میں یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس کے طلبا اور طالبات نے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور ہوشاپ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

ریلی کے شرکا نے کہا کہ بلوچستان کو آتش وآئن کے دہانے پررکھا گیا کوئی بھی انسان محفوظ نہیں بس سیکورٹی دستوں اور ان کے ہنماؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ، خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی آف تربت کے طلباء نے ہوشاب واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پرامن واک کا اہتمام کیا۔

واک میں طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واک کے بعد طلباء نے اس غیر انسانی فعل کی مذمت کرتے ہوئے تقریر کی اور حکام سے مطالبہ کیا کے ہوشاب واقعہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو قبول کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment