کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں طالب علم جبری طور پر لاپتہ

0
150

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت نوید احمد گرگناڑی ولد حاجی غلام کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقع کی تصدیق کرتے ہوئے نوید احمد کے بڑے بھائی قمبر بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ سی ٹی دی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے گھر والوں کو زدکوب کیا اور ان کے چھوٹے بھائی نوید احمد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ نوید احمد عامر بلوچ کے بھائی ہیں جن کی بازیابی کیلئے ان کی فیملی عرصہ دراز تک سراپا احتجاج رہی تھی۔

عامر بلوچ چند سال قبل بازیاب ہوگیا جبکہ آج ان کے دوسرے بھائی نوید احمد کو سی ٹی ڈی اہلکار حراست میں لیکر لے گئے۔ نوید احمد بلوچستان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here