ضلع کیچ: ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کی گولہ باری سے دو بچیاں شہید

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہوشاپ کے علاقے پرکوٹگ میں پاکستانی فوج نے لکڑیاں چننے والی بچیوں میں مارٹر کے گولے فائر کیے، گولے لگنے سے ایک بچی موقع پر شہید، دوسری شدید زخمی ہوگئیں، زخمی بچی بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئیں۔
ان لوگوں کا تعلق کیلکور سے ہے،فوج کی بربریت سے جان بچا کر ہوشاپ میں پناہ گزین کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب میں اتوار کی صبح پاکستانی سیکورٹی فورسز کی مارٹر گولہ باری سے ایک بچی جانبحق اور ایک زخمی ہوئی ہے،زخمی بچی بھی بعد میں جانبر نہ ہو سکی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانبحق اور زخمی بچی کو ایک گاڑی میں ڈال کر لوگ واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں،۔ واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سی پیک روٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بند کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment