بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 31 مارچ 2019 کو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے حراست بعد جبری گمشدگی کا شکار ماما ظریف ولد امام بلوچ گزشتہ دنوں بازیاب ہوگئے۔
پنجگور ہی سے گمشدگی کا شکار استاد تنزیل بھی گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
دوسری جانب گذشتہ سال 11 مئی کو خاران سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب ثنا بلوچ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے پشین سے بازیاب ہوگئے۔
تینوں لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق انکے اہلخانہ و لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کرچکی ہیں۔