بلوچستان کے 3وزرا،2 مشیر اور5 پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفیٰ دیدیا

0
210

بلوچستان کابینہ کے تین وزراء دو مشیر ان وپانچ پارلیمانی سیکرٹریز اپنی وزارتوں اور عہدوں سے مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر بلوچستان کو پیش کردیئے۔

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی عوامی اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کے اجلاس میں وزارتوں،وزیراعلی کے مشیر وں،پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

بدھ کی شب بلوچستان کے وزراء میر ظہور بلیدی،میر اسد اللہ بلوچ، سردار عبدالرحمن کھیتران، مشیر وں حاجی محمد خان لہڑی، حاجی اکبر آسکانی،پارلیمانی سیکرٹریز لیلیٰ ترین،بشریٰ رند، ماجبین شیران اور لالہ رشید بلوچ،میر سکندر عمرانی نے گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغاسے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزراء مشیر وں اور پارلیمانی سیکرٹریز نے اپنے اپنے استعفے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو پیش کردیئے۔

ہاتھ سے تحریر کئے گئے استعفوں کے متن میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ورزاء،مشیران پارلیمانی سیکرٹریز ارکان اسمبلی نے مخلوط حکومت سے راستے جدا کر لئے ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ پارلیمانی اکثریت کھو چکے ہیں۔ میرے لئے تین سال تک بلوچستان کی عوام کی خدمت کرنا باعث فخر رہا ہے لیکن موجودہ وزیراعلیٰ کی بیڈ گورننس، ابتر انتظامی صورتحال میں عوام سے الیکشن مہم میں کئے گئے وعدے پورا کر نا ناممکن ہے۔ لہذا ایسی صورتحال میں بطور کابینہ رکن رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل132(3)کے تحت مستعفیٰ ہورہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here