لسبیلہ کے علاقے دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن میں بھاری پتھر کے زد میں آکر 2محنت کش جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق مزدور کا تعلق دریجی سے بتایاجاتا ہے۔
اس حوالے سے تحصیل دریجی سے آمد اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقہ امید آباد میں ماربل مائن سے پتھر نکالنے کے دوران تین محنت کش ایک بھاری پتھر تلے دب گئے۔
حادثے کے نتیجے میں دو مزدور محمد رمضان اور محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے،
جبکہ ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے کا شکار مزدوروں کا تعلق دریجی سے ہی بتایا جاتا ہے۔