بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر اظہر نور کو حراست میں لے جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے دو روز قبل رات گئے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سیکورٹی فورسز دن دہاڑے کہیں بھی کسی کو اٹھا کر لاپتہ کر دیتے ہیں لیکن انصاف کے ادارے ثبوتوں کے باوجود بھی ان کے خلاف کسی قسم کی اقدامات نہیں اٹھا سکتے۔