تحریک عدم اعتماد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے،اپوزیشن لیڈر

0
199

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل112کے تحت تحریک عدم اعتماد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ نہ اسمبلی توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مشورہ دے سکتے ہیں،ہماری عدم اعتماد کی تحریک پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ناراض اراکین کا بڑا اعلان یہی ہوگا ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو آگے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جام کمال جیسا ظالم حکمران پہلے کبھی نہ آیا نہ آئے گا،مکافات عمل ہے کہ جام صاحب کے اپنے لوگ انکے خلاف ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ نے ایک سوال کہ آپ قانون دان بھی ہیں کیا جام صاحب کو کیا آئینی طور پر یہ اختیار ہے کہ وہ اسمبلی توڑ دیں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے پاس اختیار تو ہے کہ اسمبلی توڑ دے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے اگر جام کمال نے بلوچستان کبھی نہیں آنا تو وہ یہ اقدام اٹھا لیں۔آئین کے آرٹیکل 112کے تحت عدم اعتماد کی تحریک موجود ہوتو وزیر اعلی اسمبلی توڑ سکتے ہیں نہ مشورہ دے سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here