بلوچستان سے فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ 3افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 3افراد بازیاب ہوگئے۔

بازیاب ہونے والے منیر احمد زہری کو گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی و دیگر سیکورٹی اداروں نے برما ہوٹل کوئٹہ سے اس وقت گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جب وہ وہاں رہائش پزیر تھے۔ استاد منیر کی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کی ہے۔

گذشتہ ماہ کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے رہائشی استاد منیر احمد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

اسی طرح چار ستمبر کو کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے منیب بڑیچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

منیب بڑیچ کو چار ستمبر کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سریاب روڈ پہ بلوچستان یونیورسٹی کے بمقابل واقع علاقے شفیع کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

منیب علی کوئٹہ ڈگری کالج میں ایف ایس سی طالب علم ہے۔

دریں اثناگیارہ اگست کو پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نجیب بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق نجیب عرب امارات میں مزدوری کرتا تھا جو چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد واپس جارہے تھے کہ فورسز نے انہیں پنجگور سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

نجیب بلوچ کی والدہ اور بہن اسماء ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سرا احتجاج تھی۔

خیال رہے کہ نجیب بلوچ لاپتہ جمیل بلوچ کے بیٹے ہیں جنہیں 29 اپریل 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment