کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا

0
376

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے زیر علاج 12 سال کے بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچہ والدین کے ساتھ تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے جبکہ اس کے والدین میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کورونا سے متاثرہ بچے کو آئسولیش روم میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘بچے کو تھیلیسیمیا کے علاج کے غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، ان کے ایران سفر کی تاریخ کی بنیاد پر خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے، جبکہ بچے کے علاوہ خاندان کے 5 افراد میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔’

لیاقت شہوانی نے مزید کہا کہ ‘جس ایمبولینس میں بچے کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، ایمبولینس کو الگ مقام پر اسپرے کے بعد پارک کیا جارہا ہے، ایمبولینس ڈرائیور کو بھی قرنطینہ منتقل کر کے خون کے کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here