ڈیرہ مراد جمالی،تمبو اور ژوب میں فائرنگ و ٹریفک حادثہ، 3افراد ہلاک

0
250

ڈیرہ مراد جمالی، تمبو اور ژوب میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔

تمبو میں خان کوٹ کے علاقے میں زمینی تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔

مقتول کے بھائی نے اپنے بھائی کے قتل کی مکمل انکوائری کرکے انصاف کی اپیل کی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود بچابند کے علاقے میں مبینہ زمینی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شوکت علی مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔

سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں مقتول شوکت علی مگسی کے بھائی مٹھل مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بھائی خان کوٹ کے علاقے میں ولی محمد عمرانی کے ہاں تھا اور مجھے اطلاع دی گئی کہ ولی محمد عمرانی کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی گاڑی میں 5افراد سوار تھے اور آپ کے بھائی کو گولی لگی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گاڑی میں 5افراد سوار تھے اور گولی صرف میرے بھائی شوکت مگسی کو لگی اور دوسروں کو خراش تک نہیں آئی جس کے باعث شکوق پیدا ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ہمارے ذہنوں میں بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد،ایس ایس پی نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی شوکت مگسی کے قتل کی مکمل باریک بینی سے انکوائری کراکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

علاوہ ازیں ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر ٹرک الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔

طلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ڈرائیور محمد آمین مولانا عبیداللہ کبزئی کا بھتیجا ہلاک اور محمد قاسم زخمی ہوگیا۔

دریں اثنا نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود قومی شاہراھ پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدرڈیرہ مرادجمالی کی حدود اوچ پاور کے قریب قومی شاہراہ پر ٹینکر اور رکشہ کی دومیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اقبال ہلاک جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے جن میں محمد شریف گل جان شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here