جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کارنر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔
اب خیالات کا ظہار30 ستمبر کے جلسہ عام کے سلسلے میں ڈھوریہ کے مقام پر گوادر میں آگاہی مہم“برائے عوامی بیداری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کارواں اپنے بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے میدان میں نکلا ہے۔جو گزشتہ کئی برسوں سے غضب کئیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کی بیدردی سے لوٹ کھسوٹ کی گئی بلکہ اسیشیر مدار کی طرح ہڑپ کیا گیا۔ہمارے زرخیز سمندر کو بانجھ بنا دیا گیا۔لیکن بدلے میں یہاں کے عوام کو پسماندگی، غربت ظلم وزیادتی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا کارواں اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے میدان میں نکلا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 30ستمبر کے جلسے میں عوامی سیلاب امڈ آئے گا۔اس موقع پر گوادر کے عوام کی کثیر تعداد مولانا کو سْننے کیلئے جلسے میں موجود تھی اور اپنے حقوق کے لیے اظہارِ یکجہتی کر رہی تھی۔