بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کل کوئٹہ میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک بزر گ خاتون تاج بی بی کو دن دہاڑے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ان کے شوہر شدید زخمی ہوئے۔
بی وائی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے خاندان کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں۔
اپنے اعلامیے میں انہو ں نے کل بروز منگل 27ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔