پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں 3افراد ہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور ایک شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل گوارگو میں گذشتہ رات دو بجے کے قریب محلہ جمعدار احمد ہیتک میں ایک درجن کے قریب مسلح افراد نے نغمان نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب ایک کمرے میں رحمدل عرف خلیل احمد، محمد صادق، نسیم، یاسر و دیگر افراد موجود تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں رحمدل عرف خلیل احمد ولد یار محمد، محمد صادق ولد آدم، نسیم ولد فقیر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ یاسر ولد فقیر محمد نامی شخص کو مسلح افراد حراست میں لکر اپنے ساتھ لے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ، آر پی جی و دیگر آتشی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے گھر کو آگ بھی لگ گئی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment