بلوچستان میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج طلبا کے سامنے بلا ٓخرحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔
طلبا کی پہلی فتح کے طور پرحکومت نے تمام گرفتار طلبہ کی رہائی اور ایف آئی آر کے خاتمے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے بعد تمام گرفتار طلبا رہا ہوگئے۔
اس سلسلے میں بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی نے گرفتار طلبا کی رہائی اور ایف آئی آر کے خاتمے کی نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے۔
واضع رہے کہ طلبا گذشتہ پانچ چھ دنوں سے اپنے مطالبے کے حق کیلئے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن انٹری ٹیسٹ پالیسی کو ختم کرکے فیزیکلی انٹری ٹیسٹ کرے۔