مستونگ: فورسز کا کالعدم تنظیم کے صوبائی امیر کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز نے ایک کارروائی میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے سیکورٹی فورسزکی مذکورہ کارروائی اور دعوے کے باوجود کالعدم تنظیم کا نام اور اس کے ہلاک علاقائی امیر کا نام ظاہر نہیں کیاہے۔

واضع رہے بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسزاس طرح کی جعلی کارروائیوں کے ذریعے پہلے سے ریاستی اذیت خانوں میں قید لاپتہ افراد کو جعلی انکاؤنٹر کا نشانہ بناکر قتل کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment