حق مانگنے پر بلوچستان کے طلبا پرتشدد و گرفتاری سفاکی ہے،مریم نواز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنا حق مانگنے والے بلوچستان کے طلبا پر تشدد شرمناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے۔

عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند ہے لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔ توجہ سے انکی بات سنی اور سمجھی جائے اور انکا جائز حق انکو دیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment